Ju-e Khoon - Afro-Brazili Ghulami aur Muzahmat ki Daastan

Ju-e Khoon - Afro-Brazili Ghulami aur Muzahmat ki Daastan

Vendor
Itamar Vieira Junior, Huma Anwar
Regular price
Rs. 1,500.00
Sale price
Rs. 1,500.00
Regular price
Rs. 1,500.00
Sold out
Unit price
per 
Shipping calculated at checkout.

اِتامار ویئیرا جونیئر معاصر برازیلی ادب کی ایک توانا اور معتبر آواز ہیں۔ وہ 1979ء میں سلوادور، باہیا میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے فیڈرل یونیورسٹی آف باہیا سے جغرافیہ میں ماسٹرز اور نسلی وافریقی سٹڈیز میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ ان کی علمی و تحقیقی توجہ افرو-برازیلی کمیونٹیوں اور اُن کی تاریخی وسماجی تشکیل پر مرکوز رہی ہے، خصوصاً اُن آبادیوں پر جو غلامی سے فرار ہونے والوں اور اُن کی نسلوں نے قائم کیں اور جو آج بھی اپنی بقا، شناخت اور حقوق کے لیے جدوجہد کر رہی ہیں۔ اِتامار ویئیرا جونیئر کی ادبی تخلیقات بھی افرو-برازیلی تاریخ، زمین سے وابستہ ثقافت،اور سماجی ناانصافی کے خلاف مزاحمت کے موضوعات کے گرد گھومتی ہیں، جن میں فکشن اور سماجی حقیقت نگاری کا منفرد امتزاج پایا جاتا ہے۔
ان کے پرتگالی زبان میں لکھے گئے ناول "Torto Arado" کو برازیل کے معاصر ادب میں ایک اہم سنگ ِ میل تصور کیا جاتا ہے۔ اس ناول کو پرتگالی دنیا کا معتبر انعام Prémio Leya دیا گیا۔ 2020ء میں اسے برازیل کے اعلیٰ ترین ادبی اعزاز Prêmio Jabuti اور پرتگالی ادب پر بین الاقوامی انعام Prêmio Oceanos سے بھی نوازا گیا۔ 2024ء میں اس ناول کے انگریزی ترجمہ" "Crooked Plow کو انٹرنیشنل بُکر پرائز کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا، جو اس کی عالمی ادبی اہمیت کا واضح ثبوت ہے۔ زیرنظر ناول ’’جُوئے خوں‘‘ اسی عالمی شہرت یافتہ ناول کا اردو ترجمہ ہے۔
’’جُوئے خوں‘‘ اپنے منفرد اسلوب اور سماجی حقیقت نگاری کے دلکش امتزاج کے باعث قاری کو ابتدا ہی سے اپنی گرفت میں لے لیتا ہے۔ کہانی دوبہنوں کے گرد گھومتی ہے جنہیں اپنی دادی کے بستر کے نیچے ایک پُراسرار چاقو ملتا ہے۔ تجسس اور انجانی کشش کے زیرِاثر انہوں نے اس کی دھات کو چکھنے کا فیصلہ کیا، جس کے بعد پیش آنے والا ہولناک واقعہ ان کی تقدیر پر گہرا نقش چھوڑ جاتا ہے۔ یہ پُراثر ناول برازیل کے پسماندہ ترین دیہی علاقوں میں بسنے والے کسانوں کی زندگی، اُن کے دکھ، مزاحمت اور خوابوں کی کہانی بیان کرتا ہے اور ایک ایسی دنیا کی جھلک پیش کرتا ہے جو غلامی کے خاتمے کے باوجود اس کے اثرات سے مکمل طور پر آزاد نہیں ہو سکی۔

WhatsApp Logo Whatsapp us!