Safar e Hijaz

Safar e Hijaz

Vendor
Abdul Karim Samar
Regular price
Rs. 595.00
Sale price
Rs. 595.00
Regular price
Rs. 300.00
Sold out
Unit price
per 
Shipping calculated at checkout.

عبدالکریم ثمر(1906-1989) بنیادی طور پر علامہ اقبال اور مولانا روم کی روایت کے شاعر تھے ۔ نعت گوئی ان کی وجہ ¿ شہرت بنی اور ان کی شاعری میں اسلامی رنگ نمایاں نظر آتا ہے۔ ان کی شاعری امید و ارتقائے انسانیت سے عبارت ہے۔ عبدالکریم ثمر تحریک پاکستان میں سرگرمی سے شامل رہے۔ مسلم لیگ اور انجمن حمایت اسلام کے جلسوں میں پڑھی جانے والی ان کی نظمیں اور ترانے مقبولِ عام ہوئے۔ان کی تصنیف اور تالیف کردہ کتابوں کی تعداد 12 ہے، جن میں اردو و پنجابی میں سیرتِ طیبہ، حمدیہ و نعتیہ کلام کے مجموعے ، شعری مجموعے اور سفر نامہ شامل ہیں۔ حب الوطنی اور اسلامی جذبے سے سرشار عبدالکریم ثمر ایک درویش صفت، سادہ اور وضع دار شخص تھے۔ 1959ءمیں ان کا زیرنظر سفرنامہ ”سفرِ حجاز، میں نے حجاز میں کیا دیکھا!“ پہلی بار کتابی صورت میں شائع ہوا۔ سفرنامے میں سرزمین حجاز کی صرف منظرنگاری ہی نہیں کی گئی بلکہ تہذیبی پس منظر اور تاریخی روایات کے ساتھ ان مقدس مقامات کی رُوداد بیان کی گئی ہے۔ یہ سفرنامہ اب سے کم و بیش 57برس پہلے کے سعودی عرب کے سماجی و ثقافتی حالات کی بھی ایک جھلک پیش کرتا ہے۔ کتاب میں ایسے کئی مقدس مقامات کا ذکر بھی موجود ہے جو اَب اتنے برسوں بعد، مسجد الحرام اور حرمِ نبوی کی توسیع اور دیگر وجوہات کی بنا پر باقی نہیں رہے۔ آخر میں وہ سلام اور نعتیہ کلام بھی شامل کیا گیا ہے جو ثمر صاحب نے گنبد خضریٰ کے سائے میں لکھا۔
WhatsApp Logo Whatsapp us!