Hikmet

Hikmet

Vendor
Dr. Safdar Mehmood
Regular price
Rs. 595.00
Sale price
Rs. 595.00
Regular price
Rs. 390.00
Sold out
Unit price
per 
Shipping calculated at checkout.

ڈاکٹر صفدر محمود، سابق بیورو کریٹ ہیں۔۔ بہ حیثیت محقق ان کے کریڈٹ پر سترہ کتابیں ہیں جو انہوں نے تاریخ سمیت مختلف موضوعات پر لکھیں۔ ان کی متعدد کتابیں جرمن، چینی، بنگالی، ازبک اور سندھی زبانوں میں ترجمہ بھی ہوچکی ہیں۔ اندرون اور بیرون ملک کئی دانشور اور لکھاری، بہ حیثیت سکالر اُن کی تحریروں سے حوالہ دیتے ہیں۔ ڈاکٹر صفدر محمود کو ان کی خدمات کے صلے میں حکومت ِ پاکستان کی طرف سے تمغہ حسن کارکردگی بھی مل چکا ہے۔زیرنظر کتاب میں قلب و نگاہ اور روحانی محسوسات و کیفیات سے جنم لینے والی تحریریں شامل ہیں۔ یہ تحریریں قلبی مشاہدات کی وارث اور شاہد ہیں۔ایسے مشاہدات جنھیں ہم دیکھتے اور منظر بدلنے کے ساتھ بھول جاتے ہیں، انھیں سطحی مشاہدات کہنا چاہیے، جب کہ اس کے برعکس قلبی مشاہدات قلب پر واردات کی مانند نازل ہوتے ہیں اور پھر قلوب میں جذب ہو کرانسان کا مستقل اثاثہ بن جاتے ہیں۔ انسان کا یہ اثاثہ روحانی عمل کا حصہ ہوتا ہے، اس لیے ہر ایک کو یہ عطا یکساں نہیں ہوتی۔ سب کو یہ اپنے اپنے ظرف اور اپنے اپنے مقدر کے مطابق ملتی ہے۔یہ بات یہ اپنی جگہ ایک مسلم حقیقت کہ کوئی شخص اللہ کے برگزیدہ بندوں کی مجالس میں خالی دامن نہیں رہتا۔ ان مجالس میں قلب اور باطن کو منور کرنے والی روشنی کے سلسلے کو قلبی واردات اور قلبی مشاہدات کہا جاتا ہے اور ایسے ہی قلبی مشاہدات اور روحانی محسوسات کے بطن سے جنم لینے والی تحریریں ڈاکٹر صفدر محمود نے ”حکمت“ کی صورت میں پیش کی ہیں۔
WhatsApp Logo Whatsapp us!