{"product_id":"meray-bachpan-ke-din-aik-puri-nasal-ka-noha","title":"Meray Bachpan ke Din - Aik Puri Nasal ka Noha","description":"\u003cp\u003eانطونیو توریس، برازیل کے عصر ِ حاضر کے بہترین ادیبوں میں سے ایک ہیں۔ شمالی برازیل اپنی ثقافت، روایات، ادبی تاریخ، موسیقی، اساطیر اور لوک گیتوں کی بھرپور وراثت کے لیے جانا جاتا ہے۔ یہی ثقافتی رنگ انطونیو توریس کے ناولوں میں بھی نمایاں ہوتا ہے، جنہیں برازیلی ادب کے شاہکاروں میں شمار کیا جاتا ہے۔ اپنے ناولوں میں وہ دیہی علاقوں سے شہروں کی طرف نقل مکانی، تیسری دنیا کو درپیش مسائل اور معاشی ارتکاز جیسے موضوعات کو زیرِ بحث لاتے ہیں۔ ان کا طرزِ تحریر لوک روایات، مقامی لب و لہجے، ادبی اسلوب اور ترقی پسند بیانیے کا خوب صورت امتزاج پیش کرتا ہے۔\u003cbr\u003eزیرِ نظر ناول ’’میرے بچپن کے دن‘‘ انطونیو توریس کے ناول Blues for a Lost Childhood کا اردو ترجمہ ہے، جو 1986ء میں پرتگالی زبان میں Balada da Infância Perdida کے عنوان سے تحریر کیا گیا تھا۔\u003cbr\u003eناول کا پہلا منظر ریو ڈی جنیرو کی ایک گرم اور بے خواب رات کا ہے، جس کی خاموشی کیفے اور کچی آبادیوں سے آنے والی جاز موسیقی، ٹیلی ویژن اور فائرنگ کے شور سے بار بار ٹوٹ رہی ہے۔ اسی نیم غنودگی میں راوی ایک ڈرائونا خواب دیکھتا ہے: بچوں کے تابوتوں کا جلوس اور ماضی کی یادوں کا ایک سیلاب۔ بچپن کا گھر، ماں، خاندان، بچھڑے ہوئے رشتے؛ شمال مشرقی برازیل کی دیہی دنیا اور بڑے شہروں کی بے رحم زندگی ایک دوسرے میں مدغم ہونے لگتی ہے۔ ذاتی یادوں کے اس سفر میں برازیل کی اجتماعی تاریخ بھی شامل ہو جاتی ہے۔ راوی کی یادیں اسے 1964ء کی فوجی بغاوت اور اس کے بعد قائم ہونے والی فوجی آمریت کے دَور تک لے جاتی ہیں، جب سیاسی آزادیوں پر پابندیاں عائد ہوئیں، سماج تیزی سے تبدیل ہوا اور معاشی بحران نے دیہات کے لوگوں کو بڑے شہروں کی بھیڑ میں لا کھڑا کیا۔ اس ذہنی سفر میں وہ اس راہ بھٹکی نسل کی داستان سناتا ہے جس نے اپنی نوعمری کا عرصہ آمریت کے سائے میں گزارا، اور جوانی کو پہنچنے پر خود کو ایک شدید معاشی بحران کی لپیٹ میں پایا۔ یہ ناول برازیل کے اُس ہنگامہ خیز دور میں، ملک کے سیاسی، معاشی اور سماجی انتشار کی ایک انسانی تصویر ہے۔\u003c\/p\u003e","brand":"Huma Anwar, Antonio Torres","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":48260089217193,"sku":"PB000507211","price":980.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0062\/6468\/4628\/files\/9c1372b9adfb67ca36de029d495b7965_e2bd4966-2e3e-41be-b5df-22931107d6f8.jpg?v=1789382716","url":"https:\/\/www.pakbooks.com\/products\/meray-bachpan-ke-din-aik-puri-nasal-ka-noha","provider":"PakBooks.com","version":"1.0","type":"link"}